• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا امریکا و اتحادیوں کا لبنان میں جنگ بندی مطالبہ ماننے سے انکار


اسرائیل نے امریکا، اتحادیوں اور عرب ممالک کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ 

اسرائیل کے انکار پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل، لبنان سرحد پر جنگ بندی چاہتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے مزید کہا کہ یورپ، علاقائی ممالک اور پوری دنیا واضح طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے آج رات نیو یارک میں ملاقات ہوگی۔ 

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے آج امریکا پہنچ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید