• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، یورپی یونین، عرب ممالک کا لبنان میں عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

--- تصویر بشکریہ رائٹرز
--- تصویر بشکریہ رائٹرز

امریکا، یورپی یونین اور متعدد عرب ممالک نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان اسرائیل تنازع پر فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔

دوران اجلاس امریکا، یورپی یونین اور متعدد عرب ممالک نے لبنان میں فوری طور پر 21 روزہ عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور غزہ میں بھی جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ کو ہرصورت روکنا ہوگا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ لبنان اسرائیل کا عارضی جنگ بندی پر فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے، فریقین کے ساتھ بات چیت کی ہے، جنگ بندی کا یہ صحیح وقت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید