راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے فحاشی کے اڈےپر ریڈ کرکے 14ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اے ایس آئی محمد سلیم نے بتایا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ فردوس ہوٹل کے مالک سرفراز اور منشی محمد اقبال گاہکوں سے رقم لے کر لڑکیاں دیتے ہیں ریڈ کیا تو محمد سرفراز تو فرار ہوگیا جبکہ محمد اقبال ،اورنگزیب ،انس خان ،اللہ یار ،ہمایوں ،اعجاز ،مشتاق ،ابرار خان ،وقاص ،احسان اللہ ،محسود ،م،ش ،م اور ع کو قابوکرلیا ۔