اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان نظریاتی پارٹی نے ملک گیر عوام رابطہ شروع کرنے اور 20 اکتوبر مزار قائد پر جلسے عوامی شو آف پاور کرنے کا اعلان کردیا ہے، مرکزی جوائنٹ سیکرٹر ی عبدالشکور سجرا نے کہا پہلا جلسہ 4اکتوبر کو خبیر پختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں ، دوسرا 18اکتوبر کو سمبڑیال سیالکوٹ اور تیسرا 20اکتوبر کو مزار قائد کراچی میں ہوگا جس سے پارٹی چیئرمین شہیر سیالوی خطاب کرینگے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران ساحر خان اور عمار الطاف ستی ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالشکور سجرا کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو فل فور یقینی بنایا جائے۔