• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا کے ہاتھ میں ہیرے کی نئی انگوٹھی: انٹرنیٹ پر گلوکارہ کی منگنی کے چرچے

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

امریکی معروف گلوکارہ، نغمہ نگار و اداکارہ لیڈی گاگا کی بوائے فرینڈ مائیکل پولانسکی کے ساتھ منگنی کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا کی منگنی کی افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب گلوکارہ کو حال ہی میں ایک بڑے سے ہیرے کی نئی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق ہیرے کی یہ بڑی سی اور مخصوص انداز میں تراشی گئی انگوٹھی زیادہ تر منگنی کے لیے پہنی جاتی ہے۔


گلوکارہ لیڈی گاگا کی یہ انگوٹھی پہنے متعدد تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس سے متعلق نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر، یعنی کہ تیسری بار منگنی کر لی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ لیڈی گاگا اور اُن کے بوائے فرینڈ، بزنس مین مائیکل پولانسکی کے تعلقات پہلی بار دسمبر 2019ء میں منظرِ عام پر آئے تھے۔

اس جوڑی نے 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن ایک ساتھ گزارا تھا۔ 

لیڈی گاگا اور مائیکل کے تعلقات سے متعلق امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ ہے اور ان کا رشتہ دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید