وزیرِا عظم شہباز شریف نے عراقی ہم منسب محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے موجود استعداد سے استفادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور زائرین کے لیے ہر سال کیے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔
علاوہ ازیں دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کیا۔