وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وہ عالمی امن، سلامتی، فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دورکرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے فوری اقدامات اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کی اپیل بھی کریں گے۔ ۔