وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے تمام شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ترجیح ہے۔
انہوں نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کاروبار میں سہولت پر توجہ مرکوز کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کارپوریٹ حلقوں کی تجاویز کو ترجیح دی، ایس آئی ایف سی ایک اعلیٰ سطح کی ون ونڈو ایجنسی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت مل رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے زراعت، آئی ٹی، توانائی، کان کنی میں سہولت دی جا رہی ہے۔