• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: شیبہ میں اسرائیلی حملے میں 1 ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی
فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی

اسرائیل نے آج صبح مشرقی اور جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر بم باری کی ہے۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر شیبہ میں اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایجنسی کے مطابق شیبہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں سے 1 حملہ 3 منزلہ عمارت پر کیا گیا جس میں 1 ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللّٰہ کے اراکین پر ہونے والے پیجر حملوں کے باعث لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

لبنان کی وزارتِ صحت کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ عداد و شمار کے مطابق لبنان میں گزشتہ 4 دنوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید