• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی گاؤں میں بچوں کیلئے دیو قامت گڑیا کیوں رکھی گئی؟

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

برطانیہ کے ایک گاؤں میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی تفریح کیلئے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، مرکزی چوک پر 27 فٹ اونچی گڑیا رکھ دی گئی۔

روچڈیل برو کونسل انتظامیہ نے لِلی نامی ایک گڑیا کو علاقے کے اہم مقام پر رکھ دیا ہے، جس کی لمبائی 27 فٹ لمبی ہے، اسے رکھنے کا مقصد اسکول کے بچوں کو ماحولیات کی اہمیت پر آگاہی دینا ہے۔


اس حوالے سے کونسل کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کا ایک گروپ اس گڑیا کے سامنے جمع  ہے۔

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

بچے گڑیا کے سامنے مشہور نظم ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار بھی گارہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس گڑیا کو دیکھ کر بچے تو بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آئے جبکہ علاقے میں رہنے والے بڑی عمر کے افراد تھوڑے خوفزدہ نظر آئے کیونکہ انہیں یہ کوئی ڈراؤنی مخلوق لگ رہی تھی۔

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا

سوشل میڈیا پر بھی اس گڑیا سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے کچھ اسے پسند کررہے ہیں اور کچھ ناپسندیدہ عمل قرار دے رہے ہیں، تاہم اس پورے عمل میں بچے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید