پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔
پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 365 پوائنٹس کم ہوکر 81 ہزار 292 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 659 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 33 کروڑ 93 لاکھ شیئرز کے سودے 12 ارب 89 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 653 ارب روپے ہے۔