جاپان کا کنمیمائی پریمیئم ہاتھ سے چنے گئے آرٹیزنل چاول کی ایک قسم ہے اور یہ دنیا کے سب سے مہنگے (109 ڈالر فی کلو گرام) چاول کا گنیز ورلڈ ریکار کا حامل ہے۔
چاول کرہ اورض پر غذائیت سے بھرپور اور سستی خوراک میں سے ایک ہے، لیکن اگر آپ دنیا کی چند بہترین چاولوں کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو پھر کنمیمائی پریمیئم کے کسی اور چاول کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔
اسکے تیار کنندگان جاپان کے ٹویو رائس کارپوریشن ہے، یہ خصوصی چاول 17 سال قبل ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے فلیور پر مشتمل ہے۔
اسکی تیاری کے لیے کمپنی کی ملکیتی چاول بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے ہاتھ سے چنے ہوئے دانے شامل کیے گئے تھے۔
کنمیمائی پریمیئم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روایتی چاولوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غذائیت کا حامل ہونے کے ساتھ مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے۔
جبکہ اسکی پالش کے عمل کی وجہ سے اسکے دانے خود بھی چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں جو صرف غیر خوردنی موم کی تہہ کو ہٹاتا ہے۔