• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا


وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں تصادم واضح نظر آتا ہے، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔

 خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے جب بھی مذاکرات ہوں گے، سیاسی برادری کے ساتھ ہوں گے۔ ویسے مذاکرات کا امکان نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ جن افغانیوں کے پاس دستاویزات نہیں انہیں افغانستان واپس لے، پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اور یہ لوگ یہاں بھی پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں، افغانستان سے پاکستان میں کھلی جارحیت ہورہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا ہے، وزیراعظم نے فلسطین،  کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا، حل 40 سال سے موجود ہیں لیکن ہم مصلحتوں کا شکار ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقہ اٹھا رہا ہے، سگریٹ والے تین چار سو ارب کی ٹیکس چوری کرتے ہیں، ریٹیلرز صرف 20 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید