• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا، پی ٹی آئی ذرائع

علی امین گنڈاپور: فوٹو اسکرین گریپ
علی امین گنڈاپور: فوٹو اسکرین گریپ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نہیں کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کو واٹس ایپ میسیج بھیجا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوا سات بجے موصول پیغام میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ احتجاج ختم کر دیا گیا۔

بیرسٹر علی گوہر کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ قافلہ خیریت سے واپس لے کر چلے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔

علی امین گنڈاپورکی واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے گئے، جبکہ کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزراء کی گاڑیوں کا گھیراؤ بھی کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید