• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے حسن نصراللّٰہ کو قتل کرنے کی اہم تفصیلات جاری کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے حزب اللّٰہ کے سربراہ کو شہید کیے جانے کی بعض اہم تفصیلات جاری کردیں۔ 

اپنے بیان میں امیچائی لیون نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے بیروت میں ہدف پر سو اقسام کے بارود برسائے اور ہدف کو ایسے نشانہ بنایا گیا کہ ہر دو سیکنڈ کے بعد بارود اسی نشانے پر گرایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹھوس خفیہ معلومات نے سب سے اہم کردار ادا کیا اور دوسری اہم چیز یہ تھی کہ جب طیارے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہوں یا بارود کو ہدف پر پہنچایا جارہا ہو اس وقت حسن نصراللّٰہ اور دیگر بچ نہ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ماہ سے پائلٹ الرٹ تھے اور پروازیں نہ صرف جاری تھیں بلکہ جنگ کے اختتام تک جاری رہیں گی کیونکہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ 

بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے مزید کہا کہ ابھی حماس کو جڑ سے اکھاڑنا باقی ہے اور کچھ دیگر اشوز بھی توجہ کے طالب ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو بیروت پر بمباری سے 33 لبنانی شہری شہید اور 195 زخمی ہوئے تھے اور یہ حملے آج بھی جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید