• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اب اندرون سندھ سے کراچی آنے کی ضرورت نہ ہوگی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )آن لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے ایک اور اچھی خبر ہے کہ اب انہیں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کراچی آنے کی زحمت نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے ڈویژنل شہروں سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لیسنسنگ اقبال دارا کے مطابق آن لائن کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہر ڈویژنل شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔۔ ڈی آئی جی اقبال دارا کے مطابق نئی سہولت کے شروع ہونے سے جمعرات تک سب سے زیادہ ڈرائیونگ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کلفٹن برانچ سے 693 جاری کیے گئے۔ ڈی ایل حیدراباد میں 52، ڈی ایل کورنگی سے 23، ڈی ایل ملیر سعید اباد سے ایک ایک، ڈی ایل ناظم اباد سے 104، پی ایف سی ساؤتھ سے 65 ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا ہو چکا ہے۔ دو شہری اپنے گھر بیٹھے آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرچکے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید