• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑی عاصم خان نے کیرئیر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونے والے شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ عاصم خان کے کیرئیر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28,750 ڈالرز تھی اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کوپر ایونٹ تھا۔ 

اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید