انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر تاریخ میں توسیع پر غور ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیرِ اعظم کو تاریخ میں توسیع کی سفارش کی جائے گی۔
رواں سال 28 ستمبر تک 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 2 روز رہ گئے ہیں۔
عوامی سہولت کے لیے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آج ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔