انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 2 روز رہ گئے۔
عوامی سہولت کیلئے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق آج ایف بی آر کے دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 30 ستمبر کو دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران بھی پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے
نیپرا کے مطابق آئندہ 11 سال میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبوں میں 58 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ ہے۔
ملک میں دس گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 324 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 4816 پوائنٹس کی کمی سے 170511 پر بند ہوا۔
ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول 375روپے 82 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 646 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 70 ہزار 511 پر کیا۔
امریکی خام تیل 100 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی مربن کی 120 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 56 ڈالرز کم ہو کر 4342 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
ایران جنگ اور روسی آئل ریفائنریوں پر یوکرینی حملوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کئی روز سے مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 11ستمبر کے لیے ہوں گی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 3078 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 856 پر بند ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 390 ارب روپے ریفنڈز رکھنے کی حد مقرر کی ہے، 390 ارب روپے سے زیادہ کے ریفنڈز ایف بی آر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا، گزشتہ مالی سال500 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ۔
پرویز ملک کا کہنا ہے کہ قطر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ایل این جی سپلائی میں بھرپور تعاون کرے گا۔