• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی رویے پر ایم کیو ایم ارکانِ اسمبلی کا مایوسی کا اظہار

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت میں رہنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے ارکان کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا مؤقف ہے کہ شہری سندھ کیلئے کیے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے، کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ایم کیو ایم کو قبول نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جاتا، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔

قومی خبریں سے مزید