کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے واحد پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اتوار کو سیول میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔ محمد وسیم کو ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے پر صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محمد وسیم پروفیشنل ایرینا میں مزید کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔