برطانوی شخص نے دنیا کی سب سے وزنی اجمود (سیلیریئک) اُگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر گلوسٹر سے تعلق رکھنے والے گراہم بیراٹ نامی ایک شخص نے دنیا کی سب سے وزنی اجمود اُگا لی ہے جس کا وزن 13 پاؤنڈز ہے۔
گراہم بیراٹ نے اپنے اس نئے ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ اس سبزی کے بڑے ہونے کی وجہ یا تو اس کا وزن ہے یا پھر اس کی لمبائی ہے لیکن یہ وجہ اس کی خوبصورتی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق گراہم بیراٹ نے اجمود کے علاوہ مقابلے میں کھیرا بھی پیش کیا لیکن وہ دوسرا گینیز ریکارڈ اپنے نام کرنے میں ناکام رہے کیونکہ کھیر ے کا وزن 29 پاؤنڈز تھا جبکہ ورلڈ ریکارڈ 30 پاؤنڈز وزنی کھیرے کا ہے۔