• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش ہو گا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

جنگ، جیو ٹیلی ویژن اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پیشکش ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024ء‘  اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج چوتھے روز  تھیٹر پلے ’کراچی کا بچھو‘ پیش کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے دوسرے ہفتے میں پاکستان سمیت بین الاقوامی تھیٹر پلے، میوزک کنسرٹ اور قوالی پیش کی جائیں گی۔

26 ستمبرسے شروع ہونے والا 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024ء‘ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں 40 ممالک اپنے فن کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں 100 سے زائد کلچرل پرفارمنسز ہوں گی۔

کلچر فیسٹیول میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید