• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بغیر ہیلمٹ و لائسنس طلباء کو کالج و یونیورسٹی میں داخلے سے روکنے کی استدعا

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے نام مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں موٹر سائیکل پر کالج یا یونیورسٹی آنے والے طلباء کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ ہونا لازمی ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر طلباء کو کالج اور یونیورسٹی میں داخل نہ ہونے دیں۔

مراسلے میں یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل پر کالج یا یونیورسٹی آنے والے طلباء کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید