• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

لاہور(خبرنگار)کالج اساتذہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا تھا کہ پروموشن رینج میں آنے والے تمام سرکاری ملازمین کو جلد از جلد پروموٹ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے تاہم اس حوالےسے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے اب تک کوئی قابلِ ذکر کام نہیں کیا ۔ اساتذہ رہنماؤں ڈاکٹر کلیم و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کہا ہےکہ پچھلے سال سلیکشن بورڈ جن اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پروموشن کی سفارشات جاری کرچکا ہے ان لوگوں کے آرڈرز تک جاری نہیں ہو رہے ۔
لاہور سے مزید