جنرل سیکریٹری نیشنل ٹریڈ یونین ناصر منصور کا کہنا ہے کہ سندھ میں کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے پر عمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ کے بجٹ میں تجویز کردہ تنخواہ کی سمری 18 ستمبر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھیج دی گئی ہے لیکن کم ازکم تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کرنے پر عمل نہیں ہو سکا۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ محنت نے غیر ہنر یافتہ لیبر کی تنخواہ 37 ہزار روپے، نیم ہنرمند کی کم ازکم تنخواہ 38 ہزار، ہنر مند کے لیے 45 ہزار اور اعلیٰ ہنرمند کے لیے 47 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔
جنرل سیکریٹری نیشنل ٹریڈ یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ اجرتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ لیبر کی جانب سے اجرتوں کے معاملے پر غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔