• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سنگین مالی بے ضابطگیاں موجود ہیں، ایچ ای سی سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کو بغیر منصوبہ بندی کے چلایا جا رہا ہے،  لیاری یونیورسٹی میں سنگین مالی بے ضابطگیاں موجود ہیں۔

 ایچ ای سی سندھ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بغیر اساتذہ کے نئے شعبہ جات کا آغاز کیا گیا، بی بی ایس یونیورسٹی لیاری میں 2021 سے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جا سکا، یونیورسٹی میں 2014 سے مستقل رجسٹرار تعینات نہیں ہے۔

 2014 سے ڈائریکٹر فنانس اور ناظم امتحانات بھی تعینات نہیں ہو سکے، یونیورسٹی انتظامیہ 2014 سے سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے میں ناکام رہی، بی بی ایس یو کے قیام سے اب تک ایک بھی پی ایچ ڈی پروفیسر بھرتی نہیں کیا گیا، کسی بھی فیکلٹی کا ڈین موجود نہیں ہے۔

بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں متعدد اسامیاں خالی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی مداخلت پر لیکچرارز کو بغیر پی ایچ ڈی اسسٹنٹ پروفیسر بنایا گیا، آسامیوں پر سیاسی بنیادوں پر ضرورت سے زیادہ بھرتی کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید