کراچی میں قائم بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں طالبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے خلاف ہراسانی کی شکایت درج کروا دی۔
بی بی اے کی طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس مجھ سے نازیبا گفتگو کرتے ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے میرے منگیتر سے متعلق بھی غیر اخلاقی گفتگو کی جس کی تحریری شکایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے رجسٹرار وسیم مرزا کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کریں گے، کوئی ملوث ہوا تو کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، سربراہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی، قائم مقام وی سی اس حوالے سے مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔