• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں پر تعلیم دینے کے نصاب کا آغاز ہوچکا، امریکی سفارتخانہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان کے پہلے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کا آغاز ہوچکا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے نصاب کے آغاز کیلئے امریکا کی شراکت داری ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ پروگرام گریڈ 1 سے 10 کے طلبا کو موسمیاتی تبدیلیوں پر تعلیم دے گا۔ 

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پروگرام طلبا کو آئندہ نسلوں کیلئے ماحول کی حفاظت کے آلات فراہم کرے گا۔ 

امریکی سفارتخانہ کے مطابق نصاب موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی اور ایکو سسٹمز اقدام کے ذریعہ ٹی آر سی کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ نصاب میں اساتذہ کیلئے انٹر ایکٹیو ٹول کٹ بھی شامل ہے۔ 

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق نصاب میں آسان انداز میں اسباق کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید