• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی 66 فیصد عمارتیں تباہ ہوگئیں، اقوام متحدہ کی چونکا دینے والی رپورٹ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ سینٹر (UNOSAT) کے مطابق 3 اور 6 ستمبر کو حاصل کردہ اعلیٰ ریزولوشن تصاویر نے دکھایا ہے کہ غزہ پٹی میں کل دو تہائی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ 

یو این او سیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ "غزہ پٹی میں 66 فیصد عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ ایک لاکھ 63 ہزار 778 ڈھانچوں پر مبنی ہے۔"

اس سے پہلے جولائی کے اوائل میں حاصل کردہ تصاویر کی بنیاد پر کیے گئے جائزے میں یہ بتایا گیا تھا کہ فلسطینی علاقے میں 63 فیصد ڈھانچوں کو نقصان پہنچا تھا۔

تازہ رپورٹ کے مطابق 52 ہزار 564 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، 18 ہزار 913 شدید نقصان کا شکار ہیں جبکہ 35 ہزار 591 ممکنہ طور پر متاثر ہوئی ہیں، اور 56 ہزار 710 کو درمیانہ نقصان پہنچا ہے۔

خاص طور پر غزہ شہر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جہاں 36 ہزار 611 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید