• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر جناح اسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج


تین ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہ نہ ملنے پر جناح اسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئی، مطالبات کی عدم منظوری پر جمعرات سے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کر دیا۔

جناح اسپتال میں ہونے والے احتجاج کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور ڈاکٹرز نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

احتجاجی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی تو علامتی ہڑتال کے بجائے کام چھوڑ ہڑتال کریں گے۔ 

اگر دو دن میں تنخواہیں جاری نہ ہوئیں تو وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور او پی ڈی کا بائیکاٹ کر دیں گے، تیمارداروں کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے لیکن مشتعل تیمار دار ڈاکٹروں پر غصہ نکالتے ہیں۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

ہم اضافی وقت کی ڈیوٹیاں کرتے ہیں، ہمیں کھانے کا وقت بھی نہیں ملتا۔ وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جناح اسپتال کو خود مختار ادارہ بنایا جائے تاکہ ڈاکٹروں کو تنخواہ کی ادائیگی بروقت ہوسکے۔

قومی خبریں سے مزید