کراچی( افضل ندیم ڈوگر )دبئی ایئرپورٹ سے ملتان روانگی کے عین وقت فنی خرابی پر پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے پی آئی اے کے طیارے کے تمام ٹائر برسٹ ہوگئے، جس پر پرواز منسوخ کر دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 ملتان روانہ ہو رہی تھی۔ ایئربس اے 320 طیارہ رن وے پر ڈیڑھ سو کلومیٹر تک پہنچ گیا تھا کہ انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ جس پر پائلٹ نے ٹیک آف روک کر ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔ ہنگامی بریک لگانے پر طیارے کے تمام ٹائر بس ہوگئے جس پر طیارے کو رن وے سے ہٹا کر الگ کھڑا کر دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کے 172 مسافروں کو لاونج منتقل کیا گیا۔