پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نوین وقار نے حالیہ انٹریو میں ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو پروگرام میں موجود شرکاء میں سے ایک مداح نے اداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ کیا کبھی ماضی میں کیے گئے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوا نہیں ہوتا بلکہ افسوس ہوتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے مزید کہا کہ غلطیوں پر پچھتاوا ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی غلطی سے سبق حاصل کر لیا تو اس پر پچھتانا کیسا؟ اگر آپ وہ سبق نہیں سیکھتے تو آپ وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں، اس لیے مجھے اپنے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے۔