• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

سندھ کے 26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا۔ 

کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔ صوبے میں 77 مختلف کیٹیگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ 

کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ ضلع ملیر، کورنگی، ضلع جنوبی، ضلع غربی، ضلع کیماڑی اور ضلع وسطی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں 4 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ 

9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے جاسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید