• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

63 اے کی تشریح پر نظرثانی بینچ غیر آئینی ہے، بیرسٹر ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ کے سامنے بینچ کی تشکیل پر اپنے دلائل دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ سپریم کورٹ کے سامنے اپنے دلائل رکھیں گے، امید ہے عدالت بینچ کی تشکیل پر ان کے دلائل سے متفق ہوجائے گی۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ آج کے بینچ میں جسٹس منیب اختر نہیں تھے، جب تک جسٹس منصور علی شاہ بینچ تشکیل کرنے والی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی بینچ پر تحفظات ہیں، آج بالکل یکطرفہ بحث ہوئی، فیصلے کا دفاع کرنے کےلیے کوئی جج موجود نہ تھا کہ ججمنٹ میں کیا لکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید