شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں اعلیٰ افسروں سے چوری چھپے کام کرنے والے تمام پرائیویٹ ملازمین کو ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس بارے میں ایم ایس ڈاکٹر مسز شہباز نسیم نے تمام وارڈوں کے انچارج ڈاکٹروں کے علاوہ نرسوں اور ٹراما سنٹر کے عملے کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ہدایات ہسپتال سے سرکاری ادویات کی چوری کا حالیہ سکینڈل سامنے آنے کی بناء پر جاری کی گئی ہیں جس کا ملزم سلیم بھی شام کو ٹراما سنٹر اور دیگر وارڈوں میں آکر بیٹھ جایا کرتا تھا۔