پشاور میں 20 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔
اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی شرکت کی۔
جماعتِ اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم خان نے 20 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔
اس موقع پر ایک ہزار مہمانوں کے لیے دعوتِ ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا اور ہر جوڑے کو 1 لاکھ 85 ہزار روپے مالیت کا جہیز کا سامان بھی دیا گیا جس میں ڈبل بیڈ، واشنگ مشین، پیڈسٹل فین، ڈریسنگ ٹیبل، سلائی مشین، استری، واٹر کولر، چائے اور ڈنر سیٹ سمیت روزمرہ استعمال کی 60 اشیاء شامل تھیں۔
تقریب کے منتظمین کے مطابق اب تک آسان نکاح پروجیکٹ کے تحت 717 یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جا چُکی ہے۔