• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد: 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔

رحیم یار خان کے مخیر افراد کی جانب سے دلہونوں کے لیے جہیز اور باراتیوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مخیر افراد اور نجی تنظیم کے تعاون سے 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں دلہا، دلہنوں کے عزیز و اقارب، براتیوں سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


تقریب کے اختتام پر خصوصی دعاکی گئی، تقریب میں ڈھول اور گانوں پر رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین