• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی ایئرلائنز نے عراق، ایران اور اردن کی تمام پروازیں منسوخ کردیں


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مختلف ایئرلائنز نے عراق، ایران اور اردن کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

خطے کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے بدھ اور جمعرات کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں ہوئیں، جن میں اسرائیلی فوج نے ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد شہید ہوگئے، اب تک1800 سے زیادہ جاں بحق اور 10 لاکھ سے زیادہ لبنانی بے گھر ہوگئے۔

 اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

 غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,689 افراد شہید اور 96,625 زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں کیے گئے حملوں میں کم از کم 1,139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید