سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ابر رحمت شہریوں کے باعث زحمت بن گئی۔ اتوار کی صبح 10بجے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں نہال چند سٹریٹ، وزیر پورہ، گرین وڈسٹریٹ، دارہ آرائیاں، کریم پورہ، ٹرنک بازار، رامتلائی ، خواتین یونیورسٹی روڈ ،جیل، روڈ سمیت شہری علاقوں میں بھی پانی کھڑا ہو گیا جبکہ سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے اکثر حادثات بھی رونما ہوئے ۔ صفائی کے عملہ کی عدم حاضری کی وجہ سے شہری گلیوں، محلوں کی صفائی ازخود کرتے رہے۔