سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ کی نشست ایل اے32جموں تھری سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار و سابق ایم ایل اے محمد اسحاق کی جانب سے حاجی پورہ کیمپ کے 31مکینوں کو حکومت پنجاب کی جانب سے مالکانہ حقوق دے دیئے گئے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ مسلم لیگ ہاو س سیالکوٹ میں ایک خود نمائی تقریب کا انعقادد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی محمد اکرام، غلام میراں چیمہ، نبیل خالد لون بھی موجودتھے۔ دریں اثنا حلقہ سے انتخابات لڑنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار شوکت وزیر علی، چوہدری خادم حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی اس کوشش کی پاداش میں متعلقہ امیدوار کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔