اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا بدھ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کوصبح ساڑھے 10بجے وزیراعظم ہائوس میں طلب کیا تھا۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف حالیہ دورہ امریکا سے متعلق کابینہ اراکین کو آگاہ کرنا اور انہیں اعتماد میں لینا تھا ۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر غور کے علاوہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کا بھی جائزہ لینا تھا۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی مصروفیات کی وجہ سے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔