• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آکر برسوں پرانا خواب پورا ہوا، ذاکر نائیک، وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد / کراچی (اے پی پی / اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور ذاکر نائیک اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان آکر برسوں پرانا خواب پورا ہوا۔ علاوہ ازیں ذاکر نائیک بدھ کو کراچی پہنچ گئے اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا،یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں نے 1991ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید