• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم، نواز شریف نے امریکا اور لندن جانیکا پروگرام موخر کردیا

لاہور(جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئینی ترمیم کے پیش نظر اپنا لندن جانے کا پروگرام مؤخر کردیا، اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا ، اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام تھا مگر اب آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد ہی سابق وزیراعظم لندن اور امریکا جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا اکتوبر کے دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید