• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا آج فیصلہ کریگا

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری ، شہر قائد کے صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے ، فیصلہ(آج) جمعرات کو نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کرے گی۔ کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ملک بھر سے سے مزید