• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور اسلام آباد یوٹیلیٹی اسٹورز کے زونل منیجرز تبدیل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورز نے کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر زونل منیجرز کو تبدیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق زونل منیجر کراچی طارق احمد کو تبدیل کر کے زونل منیجر ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا۔

منیجر ایڈمن یو ایس سی ہیڈ آفس آصف اقبال اعوان کو زونل منیجر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ منیجر کوآرڈی نیشن ہیڈ آفس خالق داد کو زونل منیجر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق احمد کو زونل منیجر سکھر تعینات کر دیا گیا اور زونل منیجر سکھر سعید احمد کو زونل منیجر ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔

زونل منیجر پشاور علی جوہر کو تبدیل کر کے زونل آفس پشاور میں منیجر تعینات کر دیا گیا۔

ریجنل منیجر پشاور محمد فرید کو زونل منیجر پشاور تعینات کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید