• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 سے 190 روپے تک کمی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے آٹھ سو اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے کے بعد ایک سو ستر سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 روپے سے 190روپے تک کمی کردی-چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیاء ضروریہ سستی ، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اطلاق ہفتہ کے روزسے کردیاگیا۔ترجمان نے کہا کہ خریداری کیلئے کو ئی شرط لاگو نہیں ، وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت پانچ بنیادی اشیاء پر سبسڈی ختم کردی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنا ڈسکاؤنٹ کم کرکے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170 سے زائد اشیاء 10 روپے سے لیکر 190 روپے تک سستی کی گئی ہیں-ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کے لیےکسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ،ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید