ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر لامن ڈاؤ کے درمیان انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہوگی۔
پاکستانی باکسر آصف ہزارہ کی یہ 9ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی۔ آصف آٹھ میں سے 7 مقابلے جیت چکے ہیں۔
آصف ہزارہ اب اپنی نویں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں انڈونیشیا کے باکسر لامن ڈاؤ کے مدمقابل آئیں گے۔
اس سلسلے میں آصف کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ چھ ہفتے کا کیمپ لگایا ہے جس میں وہ بھرپور محنت کر رہے ہیں۔