• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ورلڈ کلچر فسیٹیول“ اطالوی فنکارہ نے پپٹس کے ذریعے کہانیاں پیش کیں

اٹالین فنکارہ نینا نے پپیٹس کے ذریعے مختلف کہانیاں پیش کیں۔
اٹالین فنکارہ نینا نے پپیٹس کے ذریعے مختلف کہانیاں پیش کیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فسیٹیول“ کے آٹھویں روز دو کھیل پیش کیے گئے جن میں سے ایک خصوصی بچوں سے متعلق تھا جبکہ دوسرے میں مصنوعی ذہانت کو موضوع بنایا گیا۔

جنگ اور جیو کے اشتراک سے سجا موسیقی، ڈراموں اور بین الاقوامی ثقافتوں کے رنگارنگ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے آٹھویں دن کا اختتام دو کھیلوں پر ہوا۔ پہلے اطالوی کھیل ’Put your heart into it‘ خصوصی بچوں کے لئے پیش کیا گیا جس میں اٹالین فنکارہ نینا نے پپٹس کے ذریعے مختلف کہانیاں پیش کیں۔

دوسرا کھیل بازلہ مصطفیٰ کی ہدایتکاری میں پیش کیا گیا۔ کھیل کا نام "V-Gen – Error 404: Not Found" تھا جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو موضوع بنایا گیا جب کہ کہانی میں مایوسی اور ناکامی جیسے عناصر بھی شامل تھے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فنکار پرفارمنس پیش کررے ہیں۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں فنکار پرفارمنس پیش کررے ہیں۔

شائقین کا کہنا تھا کہ تھیٹر انہیں بہت ہی پسند آیا اور موضوع حقیقت پر مبنی تھا۔

کھیل کی ڈائریکٹر بازلہ مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اخباری شہ سرخیوں سے متاثر ہو کر انکار، فریب، تنزلی، استبداد اور مایوسی کی ایک طنزیہ کہانی ہے۔

موسیقی، گلوکاری، اداکاری اور دیگر سرگرمیوں سے سجا فیسٹیول 2 نومبر 2024ء تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید