صوابی میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن محمد شعیب کو 2 نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق اے این پی کے سابق ایم پی اے محمد شعیب کے ڈیرے پر 2 نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کےنتیجےمیں وہاں موجود محمد شعیب شدید زخمی ہوگئے۔
انہیں تشویشناک حالت میں مردان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
اے این پی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے محمد شعیب کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔